top of page
IMG_2729.JPG

فارم کی فہرستیں

YFF2022_map_Passport_locates.png
Image-empty-state.png

19th AVENUE FARMER'S MARKET

2931 - 19th Avenue, Markham

905-887-8954 ext. 2

مقامی طور پر اگائے ہوئے پھل اور سبزیاں بشمول اسٹرابیریز، ٹماٹر، آرٹی چوکس (فرشوف)، شاخ گوبھی، پھول گوبھی، بند گوبھی، بینگن، کالی مرچ، گھیا توری (زوشینی) اور گارڈن سنٹر (نرسری)۔ مئی سے نومبر تک، ہفتے کے سات دن، اپنی کمیونٹی کے لیے یہ پیشکش کرنے پر ہمیں فخر ہے، کام کے اوقات کے لیے wethefresh.ca چیک کریں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

BELICIOUS PRODUCTS

4346 Jesse Thomson Road, Stouffville

416-896-1515

ہمارا سارا شہد اسٹوف وِلے (Stouffville) میں ہمارے چھتّے سے آتا ہے۔ شہد پیدا کرنے کی ہماری تحریک دراما، یونان میں ہماری جڑوں سے پیدا ہوتی ہے۔ ہمارے شہد کی مکھیاں پالنے والے خالص قدرتی شہد پیدا کرنے کے لیے شہد پیدا کرنے والوں کی تین نسلوں کے علم پر اعتماد کرتے ہیں۔ پورے سال، ہفتہ کے ساتوں دن کھلا رہتا ہے۔ آن لائن خریداری دستیاب ہے۔ سوموار تا جمعہ، صبح 9 بجے تا شام 5 بجے۔ سنیچر، دوپہر 12 بجے تا شام 5 بجے۔ اتوار، صبح 9 بجے تا شام 3 بجے۔

ہدایات
Image-empty-state.png

CIRCLING HAWK HONEY & RIDGE MEADERY

13433 Leslie Street, Richmond Hill

289-809-4360

تازہ شہد، کنگھی، زر گل، شہد کا شربت، پھل کی شراب، پنیر کا کیک اور ذاتی نوعیت کے تحفہ کے مرتبان کی فارم گیٹ پر سیلز۔ پورے سال روزانہ صبح 9 بجے سے شام تک کھلا رہتا ہے۔ زیادہ تر کریڈیٹ کارڈز اور نقدی قبول کیے جاتے ہیں یا سڑک کنارے پک اپ کرنے کے لیے آن لائن آرڈر کریں۔ کسی پک اپ ونڈو سے سروس کے لیے گھنٹی بجائیں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

COOPER'S CSA FARM

266 Ashworth Road, Zephyr

905-830-4521

سال بھر سی ایس اے پروگرام؛ Upick کدّو کے ساتھ 10 ایکڑ کارن میز۔ فارم اسٹور جمعرات تا اتوار جون تا اکتوبر اور نومبر تا مئی ہر سنیچر کو کھلا رہتا ہے موسم کے تہواروں اور اوقات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ دیکھیں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

HOLTROP FAMILY FARM

23091 Woodbine Avenue, Keswick

905-252-5083

مکئی، ٹماٹر، کدّو، حلوہ کدّو کی فارم گیٹ پر فروخت۔ وسط جولائی سے وسط نومبر تک کھلا رہتا ہے۔ گرمی کے اوقات: سوموار تا جمعہ، صبح 10 بجے تا شام 7 بجے۔ سنیچر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک۔ اتوار کو بند خزاں کے اوقات (کام کے دن کے بعد): سوموار سے جمعہ، صبح 10 بجے سے شام تک، سنیچر کو صبح 9 بجے سے شام تک، اتوار کو بند۔

ہدایات
Image-empty-state.png

HOWARD'S FARM

19301 2nd Concession, East Gwillimbury

905-836-6882

ہارمون اور اینٹی بایوٹک سے خالی گوشت (خنزیر اور حلال بیف، میمنہ اور مرغ)، میپل سیرپ، شہد، پنیر، انڈے، سورج مکھی، کدّو اور لوکی کی فارم گیٹ پر فروخت۔ پورے سال کھلا رہتا ہے۔ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ہفتے کے 7 دن۔

ہدایات
Image-empty-state.png

KING COLE DUCKS

15351 Warden Avenue, Stouffville

905-836-9461 ext. 200

فارم کے تازہ بطخ اور بطخ کی مصنوعات، جن میں پکانے کے لیے تیار کردہ اور پیش کرنے کے لیے تیار کردہ مصنوعات شامل ہیں۔ سبھی مصنوعات قدرتی، اناج کھلائی ہوئی، اینٹی بایوٹک سے خالی اور گلوٹین سے خالی ہیں۔ پورے سال کھلا رہتا ہے۔ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہفتے کے 7 دن۔ باسہولت جگہ (کرب سائیڈ) سے اٹھائیں، آن لائن آرڈر کریں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

NIEMI FAMILY FARM

18463 Highway 48, Mount Albert

289-716-4586

سدا بہاروں، پودوں، پیڑوں، جھاڑیوں، تازہ کٹے ہوئے پھولوں، سبزیوں، پکائے اور تازہ بریڈز کی فارم گیٹ پر فروخت کے ساتھ فیملی فارم میں کام کر رہے ہیں۔ کرسمس ولیج مارکیٹ سیب کی شراب اور گرم چاکلیٹ، ساتھ ہی بون فائر، جانوروں کے بچے، کرسمس پیڑ، ویگن کی سواری اور سانتا کے دوروں کی پیشکش کر رہی ہے 1 مئی سے 24 دسمبر تک کھلی ہے۔ اوقات کے لیے ویب سائٹ دیکھیں۔ باسہولت جگہ (کرب سائیڈ) سے اٹھائیں، آن لائن آرڈر کریں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

PROVIDENCE HILL FARM

7770 - 16th Sideroad, King Township

روح پرور زراعتی طریقے استعمال کر کے پوری طرح قدرتی طور پر اگائی ہوئی سبزیاں، جڑی بوٹیاں، مائیکرو گرینز، مشروم اور کٹے ہوئے پھول۔ پینٹری کی اشیاء، گھاس کھلائی ہوئی / صاف گائے، پائیدار طریقہ استعمال کر کے پالی ہوئی مچھلیاں، جنگلی چاول، میپل سیرپ، قدرتی جلد کی نگہداشت وغیرہ۔ سی ایس اے کی رکنیتیں دستیاب ہیں۔ موسم بہار میں آپ کے باغ کے لیے سبزی اور جڑی بوٹی کے پودوں کی فروخت۔ انتخاب اور پیشگی آرڈر کرنے کے لیے ویب سائٹ چیک کریں۔ مئی سے سیزن کے آخر تک جمعرات / جمعہ کو شام 4 بجے سے 7 بجے تک، سنیچر کو دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ Aurora Farmers Market سنیچر کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک۔ مئی سے اکتوبر

ہدایات
Image-empty-state.png

ROSE FAMILY FARM

17569 Centre Street, Mount Albert

905-473-3574

ہم یوکون گولڈ (Yukon Gold) اور سفید آلو، دودھیا مکئی، اسٹرا بیری، کدّو، Leadbetter کی گوشت کی مصنوعات، شہد، پنیر، میپل سیرپ، گھر پر بنائی ہوئی پائیز اور گوشت کی پائیز فروخت کرتے ہیں۔ اواخر ہفتہ میں اندرونی کھل کا میدان۔ مئی سے اکتوبر تک کھلا رہتا ہے۔ ہفتہ میں سات دن، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک۔ چپ ویگن جمعہ سے اتوار اور چھٹی والے سوموار کے دن کھلا رہتا ہے۔

ہدایات
Image-empty-state.png

SHARON CREEK FARM

18805 2nd Concession, East Gwillimbury

905-758-7856

نامیاتی تصدیق شدہ پرماکلچر فارم: ریوند چینی، ہسکیپس، کالا منقی، لال منقی، گوزبیری، ٹیبل انگور، چیری آلوچہ، ایشیائی ناشپاتی، یورپی ناشپاتی، سیاہ رس بھری، بکتھورن، گوجی، ایشیئن ساگ، جڑی بوٹیاں، ککڑیاں، ٹماٹر، لوبیا اور لہسن۔ فری رینج، پیسچرڈ، بطخ، مرغ اور بٹیر کے انڈے۔ اون کی مصنوعات (بیٹس، فلیس، اونی بال، اون، سوت ڈوری)، شہد۔ اپریل سے نومبر تک، سنیچر کے دن صبح 10 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک۔ سڑک کے کنارے سے پک اپ کے لیے آن لائن آرڈر کریں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

STAITE'S HONEY

244 Ashworth Road, Zephyr

905-473-3401

25 سال سے زیادہ سے شہد کی مکھیاں پال کر اصلی مقامی مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔ ہمارا شہد جنگلی پھول، سیاہ گندم، دار چینی، نیلی بیری اور رس بھری میں دستیاب ہے۔ ہمارے پاس شہد کی مکھی کا زر گل، شہد کی موم، موم بتیاں، جلد کی کریم، صابن، نملی موم، شاہی موم اور شہد کا چھتا بھی ہوتا ہے۔ پورے سال کھلے رہتے ہیں۔ براہ کرم اپ ٹو ڈیٹ اسٹور کے اوقات کے لیے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ سڑک کنارے دستیابی اور ترسیل کی خدمت بھی دستیاب ہے۔

ہدایات
Image-empty-state.png

AE NATURAL MEATS

19619 McCowan Road, Mount Albert

905-955-5749

AE Natural Meats ایک فیملی فارم ہے جسے عمدہ گھاس کھلائے ہوئے میمنے، گائے، خنزیر، مرغ اور ٹرکی کی پیداوار کرنے پر فخر محسوس کرتے ہے۔ ہمارے جانوروں کو گھاس کی بڑی چراگاہوں میں گھما کر اسے حاصل کیا جاتا ہے۔ اپنے جانوروں کی پرورش میں ہم اینٹی بائیوٹکس، اسٹیرائڈز یا ہارمونز استعمال نہیں کرتے ہیں۔ ہماری اولین ترجیح ہمارے جانوروں کی بہبود ہے۔ پورے سال کھلے رہتے ہیں۔ اوقات کے لیے پیشگی کال کریں۔ سڑک کنارے سے پک اپ اور کوارنٹائن والے لوگوں کے لیے مقامی ڈیلیوری۔ 905-955-5749 پر کال کر کے آرڈر کریں

ہدایات
Image-empty-state.png

BLACK FOREST GARDEN CENTRE

15445 Keele Street, King City

905-727-4349

1986 سے یارک خطہ میں خدمات پیش کرنے والی ہماری فیملی کو کسی کی مدد کر کے یا اچھا مشورہ دے کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ باغ کی سبھی ضرورتوں کے لیے ہم آپ کی اولین، بہترین جگہ ہیں۔ مٹیاں، سدا بہار، بالٹیاں، پیڑ اور غیر جی ایم او اور موروثی سبزی اور پھل کے پودوں کا جامع انتخاب۔ پورے سال کھلے رہتے ہیں۔ ہفتے کے 7 دن۔ موسمی اوقات کے لیے ویب سائٹ دیکھیں۔ درون اسٹور، سڑک کنارے پک اپ اور آن لائن آرڈر کریں

ہدایات
Image-empty-state.png

CLEARWATER FARM

1614 Metro Road North, Willow Beach

705-242-9300

نوجوان کسان روح پرور زراعت سیکھ رہے ہیں اور ہفتہ واری غذائی ٹوکریوں اور فارم اسٹینڈ کے ذریعے کسٹمرز کے ساتھ تازہ مقامی سبزی کا اشتراک کر رہے ہیں۔ www.clearwaterkids.org پر فیملیز کے لیے نئی آن لائن تعلیم (وبا کے دوران سائٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کا متبادل) تاکہ وہ قدرت، زمین اور پانی کے ساتھ اپنے روابط کو دریافت کر سکیں۔ عوام کے لیے فارم اسٹینڈ کھلنے کا وقت: 22 مئی، 2021 سے 4 ستمبر تک ہر سنیچر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک۔ براہ کرم سائٹ پر سماجی دوری کا خیال رکھیں اور متعینہ جگہوں پر رہیں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

FRESH VEGGIES AT 60 AILEEN

60 Aileen Avenue, Newmarket ON L3Y4V9

416-729-0565

تازہ سبزیوں کی فارم گیٹ پر فروخت، زیادہ تر کو ایک دن پہلے یا اسی دن لایا جاتا ہے۔ کچھ اشیاء کو آپ کی موجودگی میں ہاتھ سے توڑا جاتا ہے! یہ اس سے تازہ نہیں ہوتا ہے! جون سے یوم شکرانہ تک کھلا رہتا ہے۔ بدھ تا جمعہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک، سنیچر صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک، اتوار کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک۔ ڈیبٹ/کریڈٹ/نقد/ای ٹرانسفر قبول کرتے ہیں۔ سڑک کنارے سے پک اپ، آن لائن آرڈر کریں، فارم گیٹ پر فروخت۔

ہدایات
Image-empty-state.png

HOMESTEAD FARM EGGS

983 Graham Sideroad, Newmarket

905-775-2106

انڈے، شہد، میپل سیرپ، پنیر، گوشت اور ڈچ اشیاء۔ رجسٹر شدہ انڈے کا گریڈنگ اسٹیشن۔ سفید اور بھورے انڈے (کلاسک، فری رن، گھاس کھلائے ہوئے، نامیاتی اور اومیگا)، بطخ کے انڈے اور بٹیر کے انڈے۔ پورے سال کھلے رہتے ہیں۔ سوموار تا جمعہ، صبح 8 بجے تا شام 5:30 بجے۔ سنیچر کو صبح 8 بجے سے سہ پہر 2:30 بجے تک۔ اتوار کو بند۔ بغیر رابطہ کے/سڑک کنارے سے پک اپ دستیاب ہے۔ اسٹور میں سماجی دوری کے اصول اپنائے جاتے ہیں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

HUTCHING'S FARM

8923 Morning Glory Road, Pefferlaw

905-955-2389

فارم کے تازہ انڈے، مرغ، میمنہ، خنزیر، موسمی سبزیاں، ڈرائر بال اور نمدے کے صابن کی فارم کے گیٹ پر فروخت والا فیملی کے ذریعہ چلایا جانے والا فارم۔ سال بھر کھلا رہتا ہے۔ ہفتے کے 7 دن، موسمی اوقات کے لیے ویب سائٹ چیک کریں۔ بغیر رابطہ کے پک اپ، آرڈر ٹیکسٹ کریں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

MARQUES FAMILY FARM

365 King Street, King Township

289-552-3526

تیسری نسل کا فیملی کی ملکیت والا فارم، فی الحال ہولینڈ مارش میں اعلی معیاری، وٹامن سے بھرپور مٹی میں 100 ایکڑ کھیتی کر رہے ہیں۔ ہم اپنی کمیونٹی میں اعلی اور صوبے میں معیاری پیداوار لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اونٹاریو کی تازہ پیداوار کے ساتھ موسمی ہارویسٹ باکس پروگرام، جو سال بھر کے لیے اگلے دن ڈیلیوری والا پروگرام ہے، اور سبزیوں، پھل، ڈیری، گوشت، پکائی ہوئی اشیاء وغیرہ کے بڑے انتخاب کے ساتھ اپنے کسان مارکٹ کی پیشکش کر رہے ہیں۔ فارم کے ایونٹس اور سرگرمیاں سال بھر چلتی رہتی ہیں!

ہدایات
Image-empty-state.png

PINE FARMS ORCHARD

2700 - 16th Sideroad, King City

905-833-5459

سیبوں اور تازہ مقامی مصنوعات کی فارم کے گیٹ پر فروخت۔ بیکری، لے جانے والی مشروبات اور کھانا۔ منجمد گھر کے بنے ہوئے کھانے، سوپ اور گوشت یا سبزی کے پائیز۔ شہد، سیب کی شراب، تحائف، میپل سیرپ، پائیز، کدّو، ٹؤرز، کرسمس کے پیڑ اور ہریالی۔ موسم میں خود سے سیب توڑیں۔ پورے سال کھلے رہتے ہیں۔ مینوز اور حالیہ اوقات کے لیے ویب سائٹ چیک کریں۔ بغیر رابطہ والی ونڈو اور باسہولت جگہ سے پک اپ، آن لائن آرڈر کریں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

REESOR'S FARM MARKET

10825 Ninth Line, Markham, ON L6B 1A8

905 640 4568

Reesor's Farm Market اسٹرابیری، (توڑی ہوئی اور آپ توڑیں) اسی طرح دودھیا مکئی اور تازہ بیکنگ کے لیے 1985 سے پسندیدہ جگہ رہی ہے۔ ہمیں اس کھانے میں مہارت ہے جسے ہم اگاتے اور بناتے ہیں اور ہم اونٹاریو کے دیگر پیداوار کرنے والوں کی زبردست پیداوار کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہر اس چیز کے لیے ہماری ویب سائٹ چیک کریں جسے آپ جاننا چاہتے ہیں۔ مارکٹ جون میں دوسری جمعرات سے 31 اکتوبر، سوموار سے سنیچر صبح 9 بجے سے شام 6:30 بجے تک کھلی رہتی ہے۔ ہر اتوار کو بند رہتی ہے۔ Reesor's.....اچھا کھانا اگا اور بنا رہے ہیں!

ہدایات
Image-empty-state.png

ROUND THE BEND FARM

16225 Jane Street, Kettleby

905-727-0023

ہم کام کرنے والی فیملی کا فارم ہیں، ہم 1986 سے ٹرکی پالتے ہیں اور پھل اور سبزیاں اگاتے ہیں۔ آر ٹی بی ایف کی ایک فارم میں ہی مارکیٹ ہے اور اس کا ایک سیزنل سی ایس اے پروگرام ہے، جس میں فارم پر پک اپ یا ڈیلیوری ہوتی ہے۔ آر ٹی بی ایف میں ہمارے پاس بچوں کی سرگرمیاں، فارم کے جانور اور ویگن کی سواری ہیں۔ مئی سے اکتوبر، منگل سے جمعہ تک، صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ سنیچر صبح 9 بجے تا شام 5 بجے۔ اتوار کو بند۔ موسم سرما کے اوقات: جمعرات اور جمعہ کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک، سنیچر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ منتخب چھٹیوں کے دن کھلا رہتا ہے۔

ہدایات
Image-empty-state.png

SHARON ORCHARD FARM MARKET

18359 Woodbine Avenue, Sharon

905-252-0556

اپنے فارم مارکیٹ میں ہم تازہ توڑے ہوئے سیب، سیب کی شراب، سیب کا مکھن، سیب کی چٹنی، شہد اور نامیاتی حلوہ کدّو، چقندر اور ادرک فروخت کرتے ہیں، جنہیں ہم اپنے فیملی فارم میں اگاتے ہیں۔ ستمبر سے نومبر تک کھلا رہتا ہے۔ براہ کرم تفصیلات کے لیے ویب سائٹ دیکھیں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

STRAWBERRY CREEK FARM MARKET

17471 Woodbine Ave, Newmarket Entrance off of Davis Drive

905-868-9996

موسم ہونے پر، خود سے اسٹرا بیری، مٹر، رس بھری اور لوبیا توڑیں۔ ہم مقامی طور پر اگائے ہوئے پھل، دودھیا مکئی، سبزیاں اور تازہ بیکنگ پیش کرتے ہیں۔ وسط جون سے 31 اکتوبر تک کھلا رہتا ہے۔ سوموار سے سنیچر تک، صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک۔

ہدایات
Image-empty-state.png

APPLEWOOD FARM

12416 McCowan Road, Stouffville

905-640-5357

Applewood Farm آپ کی وہ جگہ ہے جہاں آپ اسٹرابیریز اور سیب توڑ کر دن گزار سکتے ہیں۔ ہم آپ اور آپ کی فیملی کی شرکت کے لیے ایک حقیقی زرعی تجربہ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ کی ہمارے یہاں تشریف آوری کے دوران، آپ اپنا پھل توڑنے، ویگن سفر، کدّو توڑنے (خزاں)، مکئی کے رستے (خزاں) وغیرہ کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ نصف جون تا نصف جولائی (بدلتا رہتا ہے) اسٹرابیری توڑنے کے لیے کھلا رہتا ہے۔ ستمبر سے وسط اکتوبر تک سیب اور کدّو توڑنے کے لیے کھلا رہتا ہے۔ instagram اور facebook پر ہمیں فالو کریں @applewoodfarmstouffville

ہدایات
Image-empty-state.png

BROOKS FARMS

122 Ashworth Road, Mount Albert

905-473-3246

فارم مارکیٹ، خود سے سامان لینے والی بیکری اور کیفے، سالگرہ کی پارٹیاں اور تعلیمی ٹؤرز۔ میپل چینی، ایسٹر، گرمی، خزاں اور کرسمس روشنی کا تہوار۔ پورے سال کھلا رہتا ہے۔ موسم کے لحاظ سے اوقات مختلف ہوتے ہیں۔ براہ کرم مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ دیکھیں۔ باسہولت جگہ (کرب سائیڈ) سے اٹھائیں، آن لائن آرڈر کریں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

CLOVERHILL FLOWERS

2554 Old Homestead Road, Georgina

647-407-0752

تازہ کٹے ہوئے پھول کے گلدستوں اور انتظامات، جڑی بوٹیوں، ٹماٹر، شہد، ہاتھ کے بنے ہوئے نہانے کی مصنوعات اور تحائف کی فارم گیٹ پر فروخت۔ پورے گرمی میں پھولوں کی ڈیزائن کے ورکشاپس۔ جون سے ستمبر تک کھلا رہتا ہے۔ کام کے اوقات کے لیے cloverhillflowers.ca چیک کریں۔ سڑک کنارے (کرب سائیڈ) سے پک اپ اور ڈیلیوری، آن لائن آرڈر کریں۔ Instagram اور Facebook پر ہمیں فالو کریں: @cloverhillflowers

ہدایات
Image-empty-state.png

HOLLAND MARSH WINERIES

18270 Keele Street, Newmarket

905-775-4924

کینیڈا کے اعلی تاریخی زراعتی کمیونٹی، جسے ہولینڈ مارش کے نام سے جانا جاتا ہے، میں بسی ہوئی - نرسسیان (Nersisyan) فیملی یکساں طور پر قدیم دنیا کی شراب سازی کو کچھ نئی دنیا کے شعلے میں ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔ Holland Marsh Wineries اپنی انعام یافتہ شرابوں اور محل وقوع کی جگہوں، بہترین ٹؤرز اور شراب چکھنے کی محفلوں اسی طرح سبھی مقامی چیزوں کا تعاون کرنے کے لیے معروف ہے۔

ہدایات
Image-empty-state.png

HOMESTEAD ORCHARD

3961 Old Homestead Road, Sutton

905-722-5325

سیب، اسٹرابیریز اور رس بھری، تازہ توڑے ہوئے اور خود سے توڑیں۔ اسکریچ بیکنگ کی سیب کی شراب، حفاظتی دوائیں، میپل سیرپ، ہلیون، مکئی اور کدّو۔ بچوں کے کھیلنے کی جگہ کا کوئی چارج نہیں ہے۔ مئی سے دسمبر تک کھلا رہتا ہے۔ براہ کرم تفصیلات کے لیے ویب سائٹ دیکھیں۔ باسہولت جگہ (کرب سائیڈ) سے اٹھائیں، آن لائن آرڈر کریں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

JUDY'S TROPICAL GARDEN

7297 Reesor Road, Markham

905-201-8624

خود سے توڑیں مدارینی سبزیاں اور فارم مارکٹ کریلے، بھنڈی، ملوکیا (مصری پالک)، مالابار پالک، کھانے والا پیٹھا، ٹماٹر، کالی مرچ (گرم اور میٹھی)، بینگن، کلالو، واٹر گرین، سرمئی خربوزہ، خربوزہ، سیم، کھائی جانے والی تنبی، ترش پتیاں (گونگورا)، کدّو اور ہیلووین آرائش پیش کرتے ہیں۔ اگست سے اکتوبر تک کھلا رہتا ہے۔ ہفتے کے 7 دن۔ اگست صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک۔ ستمبر، صبح 9 بجے سے شام 8 بجے تک۔ اکتوبر، صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک۔

ہدایات
Image-empty-state.png

MILL VALLEY FARM

12740 Mill Road, King City

905-859-0271

ہم متنوع نقد فصلوں کے فارم ہیں جو میپل کا شربت ، اچار اور محفوظیاں بھی پیش کرتے ہیں ، اور ہمارے موسم گرما کی خاصیت - میٹھا مکئی! موسم خزاں میں کدو اور اسکواش سمیت دیگر مزیدار سبزیاں دستیاب ہیں۔ ہم جو بھی بیچتے ہیں وہ سائٹ پر ، اگتا اور تیار ہوتا ہے۔ پیداواری موقف یکم جولائی سے یکم نومبر صبح 8:00 بجے تک کھلا ہے۔ ان اوقات کے باہر اور موسم سرما / بہار کے دوران ملاقات سے۔

ہدایات
Image-empty-state.png

PIONEER BRAND HONEY AND MAPLE

5815 - 15th Sideroad, Nobleton

416-807-2253

اوک ریج مورین کی گھومتی پہاڑیوں کے اوپر ہمبر ندی (Humber River) کے سرآب پر۔ شہد کی اعلی پیداوار 100% اونٹاریو کے چھتے کی مصنوعات، شہد، زر گل، شہد کے چھتے کی موم، نملی موم اور جلد کی نگہداشت کی مصنوعات۔ ہمارے کشادہ اسٹور فرنٹ میں تشریف لائیں پھر ہمارے خوبصورت راستوں پر چہل قدمی کریں، کچھ تازہ ہوا کا مزہ لیں۔ ہفتہ کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک اور ہفتہ وار چھٹیوں میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک پورے سال کھلا رہتا ہے۔ سڑک کنارے سے پک اپ اور آن لائن آرڈرز کا بھی استقبال ہے۔

ہدایات
Image-empty-state.png

ROBINTIDE FARMS

2720 King-Vaughan Road, Vaughan

647-988-2720

خود توڑنے والی اور پہلے سے توڑی ہوئی اسٹرابیری، رس بھری، مٹر، لوبیا، آلو، چیری ٹماٹر، زوچینی، چقندر، کرم کلا، سوئس چقندر، سلاد پتا اور دیگر سبزیاں۔ خزاں کے مہینوں میں کدّو/حلوہ کدّو پیچ اور کارن میز شامل ہوتے ہیں۔ وسط جون سے 31 اکتوبر تک کھلا رہتا ہے۔ ***فصل کی اپ ڈیٹس اور موسمی اوقات کے لیے پیشگی کال کریں۔*** 647-988-2720

ہدایات
Image-empty-state.png

SANDY'S FARM & GARDEN CENTRE

4283 King-Vaughan Road, Woodbridge

647-205-4388

ہم جون سے نومبر تک بہار کے موسم میں مختلف اقسام کے پھول اور سبزی کے پودے اور فارم کے تازہ پھل اور سبزیاں پیش کرتے ہیں۔ اوقات کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

SIMPSON FAMILY FARMS

15152 Highway 48, Stouffville

905-640-2657

ہم سات نسل سے یہ فیملی فارم چلا رہے ہیں۔ ہمارے فارم میں شہد، آلو، پیاز، گاجر، چقندر، سیب اور مختلف قسم کی موسمی سبزیاں فروخت کرتے ہیں۔ ہم گرمی میں 16 ہفتے کا موسمی فارم باکس پیش کرتے ہیں (تمام تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹ دیکھیں)۔ ہم پورے یارک خطے میں اور اس کے آگے بھی ریسٹورنٹس اور ہول سیلرز کو آلو اور پیاز براہ راست فروخت اور ڈیلیور کرتے ہیں۔ فارم کے ہمارے اوقات کے لیے ہماری ویب سائٹ چیک کریں۔ پورے سال کھلے رہتے ہیں۔ باسہولت جگہ (کرب سائیڈ) سے اٹھائیں، آن لائن آرڈر کریں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

THOMPSON POTATO FARM

19228 McCowan Road, Mount Albert

905-473-3460

فیملی فارم میں فارم کے گیٹ پر آلو اور شکر قندی پیش کی جا رہی ہے۔ ہول سیل ڈیلیوری دستیاب ہے۔ پورے سال کھلے رہتے ہیں۔ فارم پر بغیر رابطہ والی خریداری۔

ہدایات
Farm Listing
FarmersMarkets
Image-empty-state.png

AURORA FARMER'S MARKET AND ARTISAN FAIR

Town Park in Aurora

theaurorafarmersmarket.com

7 مئی سے 29 اکتوبر تک ہر سنیچر کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلا رہتا ہے۔

ہدایات
Image-empty-state.png

MAIN STREET MARKHAM FARMERS’ MARKET

132 Robinson Street, Markham

mainstreetmarkham.com

بارش ہو یا دھوپ، مین اسٹریٹ مارکھم کا کسانوں کا مارکیٹ سنیچر کے دن صبح 9 بجے - دوپہر 1 بجے، 7 مئی - 8 اکتوبر چلتا ہے! مقامی طور پر حاصل کردہ، تازہ، دستکاری سے تیار کردہ معیاری اشیا، ہفتہ وار لائیو موسیقی، پورے خاندان کے لیے سرگرمیوں اور دلچسپ تحفوں سے لطف اندوز ہوں! مارکیٹ رابنسن اسٹریٹ کے ساتھ مین اور واٹر اسٹریٹ کے درمیان (مین اسٹریٹ مارکھم اور رابنسن اسٹریٹ کے چوراہے پر) واقع ہے۔

ہدایات
Image-empty-state.png

STOUFFVILLE FARMER'S MARKET

19 Civic Avenue, Downtown Stouffville

L4A.ca

تاریخی ڈاؤن ٹاؤن اسٹوف ویلے (Downtown Stouffville) میں مین اسٹریٹ پر واقع یہ مارکیٹ فارم کی تازہ مصنوعات، سینکی ہوئی اشیاء، دستکار کی دستکاریاں اور کھانے کے لیے تیار اشیاء پیش کرتا ہے۔ 20 مئی سے 8 اکتوبر تک کھلا رہتا ہے۔ سنیچر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک۔

ہدایات
Image-empty-state.png

EAST GWILLIMBURY FARMER'S

Civic Square, 19000 Leslie Street, Sharon

eastgwillimbury.ca/Things_To_Do/Town_Events/East_Gwillimbury_Farmers__Market.htm

آئیں اور Town of East Gwillimbury's (EG) کے ہفتہ وار کسانوں کی مارکیٹ میں شامل ہوں اور ہمارے مقامی کاروبار کو سپورٹ کرتے ہوئے مقامی پھلوں، سبزیوں، بارہ ماسیوں، انڈے، گوشت، چیز، بیک کی ہوئی اشیاء، شہد، صابن اور بہت کچھ سے لطف اندوز ہوں۔ کم از کم رابطے کے ساتھ، EG کسانوں کا مارکیٹ محفوظ رہتے ہوئے باہر جانے کا بہترین طریقہ ہے۔ 19 مئی سے 6 اکتوبر تک سے شروع کرتے ہوئے، جمعرات کو سہ پہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک کھلا رہتا ہے۔

ہدایات
Image-empty-state.png

MOUNT ALBERT FARMERS MARKET

18463 Highway 48, Mount Albert

آئیں اور مقامی دکانداروں اور کسانوں کے ساتھ مل کر گھر میں اگائی جانے والی آرگینک سبزیاں اور سبزیوں کے پودے، پھولوں کی سجاوٹیں، سبزیوں کے پودے، بیکنگ، کمبوچا، کتوں کے کھانے، شہد، میپل کا شربت، جام اور جیلی، گوشت اور سوپ وغیرہ حاصل کریں۔ اس کے علاوہ باغ کی بہت سی سجاوٹیں اور گفٹ آئٹمز دستیاب ہیں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

VILLAGE MARKET AT WALDORF

Toronto Waldorf School 1-9100 Bathurst St Thornhill

villagemarket.ca

ولیج مارکیٹ 7 مئی سے 17 دسمبر تک ہر سنیچر صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ ہم مقامی کسانوں اور پیداوار کنندگان سے تعاون کرتے ہیں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

GEORGINA FARMERS' MARKET

20849 Dalton Rd, Sutton

GeorginaFarmersMarket.ca

Georgina Farmers’ Market اتوار کو 22 مئی سے 2 اکتوبر تک، صبح 9 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک چلتا ہے۔ 30 سے زیادہ ایسے وینڈرز کو نمایاں کر رہے ہیں جو مختلف قسم کی مقامی مصنوعات پیش کر رہے ہیں جن میں پیداوار، گوشت، سینکی ہوئی اشیاء اور دستکاریاں شامل ہیں، سبھی کچھ مقامی وینڈرز کی جانب سے ہیں۔ کمیونٹی کے ذریعہ چلائی جانے والی یہ مارکیٹ صارفین کو ہمارے قصبے کے لوگوں اور آس پاس کھانے کی اشیاء اگانے اور تیار کرنے والی کمیونٹیز سے ملاقات کرنے، جاننے اور ان کی مدد کرنے کا منفرد موقعہ فراہم کرتی ہے۔ آئیں اور ہماری ہفتہ وار لائیو تفریح سے لطف اندوز ہوں۔

ہدایات
Image-empty-state.png

NEWMARKET FARMER'S MARKET

Newmarket Riverwalk Commons, Newmarket

newmarketfarmersmarket.com

ایک پرجوش مقامی مارکیٹ جہاں آپ فارم کی تازہ پیداوار، منفرد کھانے، گھر میں تیار کردہ بیکنگ اور دستکاری کے دستکاری خرید سکتے ہیں، جو ناشتے یا دوپہر کے کھانے پر دوستوں سے ملنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ مئی کے پہلے سنیچر تا اکتوبر کے اواخر میں کھلا رہتا ہے۔ سنیچر کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک۔

ہدایات
Image-empty-state.png

WOODBRIDGE VILLAGE FARMER'S MARKET

5020 Highway 7, Vaughan

woodbridgefarmersmarket.com

Woodbridge Village Farmers Market ایک غیر منفعتی، رضاکاروں کے ذریعہ چلائی جانے والی مارکیٹ ہے جو Woodbridge Agricultural Society سے ملحق ہے۔ ہم مقامی زراعت، صحت مند کھانے اور ماحول کی اہمیت میں یقین رکھتے ہیں۔ ہم حقیقی کسان مارکیٹ ہیں اور ہمارے سبھی کسان گرین بیلٹ میں یا اس کے قریب رہتے ہیں۔ 11 جون سے 8 اکتوبر تک کھلا رہتا ہے۔ بروز ہفتہ، صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہائی وے 7 اور آئلنگٹن ایونیو پر ووڈ برج پول اور میموریل ایرینا کے پارکنگ لاٹ میں واقع ہے۔

ہدایات
bottom of page